QR CodeQR Code

کیسپیئن سی کے ساحلی ممالک کے صدارتی اجلاس کے دوران

ایران اور روس کے صدر کی اہم ملاقات، دو جانبہ مسائل پر گفتگو

12 Aug 2018 19:06

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدر نے بحیرہ قزوین کے سربراہی اجلاس کے دوران اہم ملاقات کی ہے جس میں ایران کے جوہری معاہدے (برجام) سمیت مختلف اہم امور پر بحث کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے رشین فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوطرفہ روابط میں پیشرفت اور دو جانبہ تعاون کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ایرانی صدر نے بحیرہ قزوین میں ایران اور روس کے درمیان تعاون کو دونوں اقوام کیلئے بہتر جانا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ کیسپیئن سی ہمیشہ کی طرح امن کا گہوارہ رہے اور سمندر کے کنارے آباد ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سفیر رہے۔
 
جناب حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان خطے کے مختلف مسائل میں دوطرفہ اور چند طرفہ تعاون بہت مثبت رہا ہے اور خصوصا دہشت گردوں اور داعش کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی بے مثال مدد کی گئی ہے جس کے ذریعے خطے میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو روکا گیا ہے اور یہ دو جانبہ تعاون دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
 
اس ملاقات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں کے اندر دوطرفہ تعاون جاری رہے گا۔ ماسکو اس بات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے کہ تہران کے ساتھ تمام شعبوں کے اندر موجود روابط کو تیزی کے ساتھ بڑھایا جا سکے تاکہ دونوں ممالک دو طرفہ مفادات کی خاطر مل کر کام کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 744196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744196/ایران-اور-روس-کے-صدر-کی-اہم-ملاقات-دو-جانبہ-مسائل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org