QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے نصف کراچی بجلی سے محروم

12 Aug 2018 18:57

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ ہائی ٹینشن لائن کی بحالی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے اور شہر میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، جب کہ چند مقامات پر بجلی کی جلد بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے صارفین سے تعاون کی درخواست بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث آدھے سے زائد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں رات گئے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث گلستان جوہر بلاک 5، ‏8، 19، 20، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو، گارڈن، کھارادر، سولجر بازار، طارق روڈ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، صدر، بہادرآباد، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، گلشن عمیر، ریس کورس اور اطراف کے علاقے بھی شامل تھے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی تھی جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہائی ٹینشن لائن کی بحالی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے اور شہر میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، جب کہ چند مقامات پر بجلی کی جلد بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے صارفین سے تعاون کی درخواست بھی کی۔
 


خبر کا کوڈ: 744198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744198/کے-الیکٹرک-کی-ہائی-ٹینشن-لائن-ٹرپ-کر-جانے-سے-نصف-کراچی-بجلی-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org