0
Sunday 12 Aug 2018 23:30

اسٹیبلشمنٹ کے جبر کا رخ ہمیشہ ہماری طرف رہا ہے، شاہی سید

اسٹیبلشمنٹ کے جبر کا رخ ہمیشہ ہماری طرف رہا ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے جبر کا رخ ہمیشہ ہماری طرف رہا ہے، ملک کے کرتا دھرتاؤں نے ابھی تک ہوش کے ناخن نہیں لئے، غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو کچلنے کی روش آج بھی جاری ہے، لاڈلے کو آگے لانے کے لئے انتخابات کو تماشہ بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں سانحہ بابڑہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری، مرکزی رہنماء امیر نواب خان، اورنگزیب بونیری، آصف خان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ شاہی سید نے کہا کہ سانحہ بابڑہ پختون دھرتی کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، بابڑہ پختون خطے کا کربلا ہے، بابڑہ کا یہ سبق ہے کہ ظالم ہار گیا اور مظلوم جیت گیا، عجیب انتخابات ہوئے کہ جیتنے والوں کو بھی اپنی جیت کا یقین نہیں آ رہا ہے، لاڈلے کو نوازنے کا سلسلہ الیکشن کے انعقاد کے بعد بھی جاری ہے، سوال پوچھتا ہوں کہ ہمیں کب تک مختلف انداز سے دیوار سے لگایا جاتا رہے گا؟۔
خبر کا کوڈ : 744240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش