0
Sunday 12 Aug 2018 23:52

سعید غنی نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جھوٹوں کا سردار قرار دیدیا

سعید غنی نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جھوٹوں کا سردار قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کیلئے نامزد کیا ہے۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں، بلکہ جھرلو کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں، عمران نیازی، ایم کیو ایم کے زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں، بیانیہ ایم کیو ایم کا اور زبان پی ٹی آئی کی ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں کہ گورنر شپ بھی ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ میئر کراچی کے لئے نہیں، عمران اسماعیل اپنے دوست وسیم اختر کیلئے آمرانہ اختیارات مانگ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش