QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف ریلی

13 Aug 2018 00:48

رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن میں سکول کے بچوں پر ہونے والے حملے پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نام نہاد اسلامک تعاون کی تنظیم سعودی عرب کی نمک خوار بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یمن میں آلِ سعود و اتحادیوں کی طرف سے بچوں کے سکول پہ حملے، کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف علمدار چوک سورج میانی سے جعفریہ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی انچارج محبین ضامن رضا، مولانا اقتدار حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، یونٹ سیکرٹری جنرل علی حیدر صدیقی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی عرب، اُس کے اتحادیوں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن میں سکول کے بچوں پر ہونے والے حملے پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نام نہاد اسلامک تعاون کی تنظیم سعودی عرب کی نمک خوار بن چکی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آج تک ڈی آئی خان میں کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا، نئی حکومت کے لیے دہشتگردی کی اس لعنت مقابلہ ایک چیلنج ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 744256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744256/ملتان-آئی-ایس-او-اور-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-یمن-میں-سعودی-جارحیت-خلاف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org