QR CodeQR Code

پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں، نریندر مودی

13 Aug 2018 09:32

بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ مشتعل ہجوم کا کسی کو بھی قتل کردینا سنگین جرم ہے، اسکے سدباب کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں قانون سازی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے کام کرے گا۔ ایک انٹرویو میں نریندر مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو دہشت گردی سے پاک، محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے کام کرے گی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا بی جے پی کی ترجیحی پالیسی ہے جس پر ہم اپنی حکومت کے پہلے روز سے ہی اقدامات کر کے عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھ رہے ہیں اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر تنازعہ ہونے کے باوجود بھی کبھی بھی ایک فائر بھی نہیں چلایا گیا ہے۔ بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ مشتعل ہجوم کا کسی کو بھی قتل کردینا سنگین جرم ہے، اس کے سدباب کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں قانون سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد سے ہونے والی ہلاکتیں انتہائی افسناک ہیں اور ان واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا سدباب کرنے کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 744268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744268/پاکستان-کیساتھ-بہتر-تعلقات-کے-خواہشمند-ہیں-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org