0
Monday 13 Aug 2018 09:22

یوم آزادی منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، سکیورٹی سخت کردی گئی

یوم آزادی منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، سکیورٹی سخت کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا 72واں یوم آزادی کل ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا، دن کی مناسبت سے صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔ لاہور کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 72واں یوم آزادی شایان طریقے سے منانے کیلئے تیاری عروج پر پہنچ گئیں، اس سلسلے میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ انہیں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، 14 اگست کو تمام سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔

لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور کے واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریبات ہوں گی جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہوں گے۔ عوام نے بھی 14 اگست منانے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، گھروں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے جبکہ گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجا دیا گیا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر انہیں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 744280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش