0
Monday 13 Aug 2018 13:49

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز؛ نوازشریف احتساب عدالت میں پیش

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز؛ نوازشریف احتساب عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر محبوب عالم اور سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو پرسوں طلب کرلیا۔ عدالت نے نوازشریف کو پرسوں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی حصار کے ساتھ بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ نواز شریف کے روٹ پر 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 744353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش