0
Monday 13 Aug 2018 18:31

نئے پاکستان میں یوم آزادی نئے ولولے اور عزم کیساتھ منا رہے ہیں، عمران خان

نئے پاکستان میں یوم آزادی نئے ولولے اور عزم کیساتھ منا رہے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایوان کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام جماعتوں اور اداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ بنی گالہ میں جے یو پی (نیازی) کے مرکزی چیف آرگنائزر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے عمران خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے رہنماء نے عمران خان کو انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے تحفظات اور ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ہے جس پر دو رائے نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہمارا وژن ہے اور تحریک انصاف اس الیکشن میں انصاف کی جنگ جیت چکی ہے، ہم نے 100روزہ پروگرام دیا ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاقانونیت کے خاتمے اور امن کی فضاء قائم کرنے کا وقت آگیا ہے اور ہماری پہلی ترجیح لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر ملک کی تعمیر اور ترقی پر لگانا ہے، انسداد بد عنوانی کے قائم اداروں کو مضبوط بنانا بھی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق اور ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی و مہذب معاشرے کا حصہ بنانے کیلئے جو تجاویز اور مسائل کے حل کیلئے 42 نقاط پیش کئے گئے ہیں اس پر چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی روشنی میں بین المذہب ہم آہنگی کی ضرورت بڑھ گئی ہے، لہٰذا انسانی حقوق کا تحفظ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں وطن عزیز کا 71واں یوم آزادی نئے عزم، حوصلے اور تجدید عہد کیساتھ منائیں گے۔ انہوں نے کہ پاکستان کا قیام لاکھوں شہداء کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے پاکستان کے محب وطن عوام اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش