0
Monday 13 Aug 2018 18:40

ملتان، قومی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

ملتان، قومی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا
اسلام ٹائمز۔ قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب میں جشن آزادی کیک کاٹا گیا، جس میں پروفیسر حنیف چودھری، پیر عامر محمود نقشبندی، مخدوم ارشد قریشی، تاج محمد تاج، سجاد مغل، زاہد حسین گردیزی، علامہ رشید ارشد کشمیری، اعظم خاکوانی، عامر شہزاد صدیقی، سجاد ملک، احمد رضا، نذر فرید بودلہ اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پیر عامر محمود نقشبندی نے پاکستان کی سلامتی اور پاکستان میں امن کے قیام اور مسلح افواج اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی، مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو اس کی نعمت کی افادیت سے آگاہ کرنا ہوگا، آج پاکستان کے دشمن پاکستان کے کی سرحدوں کے اندر اور بیرونی طور پر اسے کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں، مگر پاکستان کی غیور عوام ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ہم مکمل جذبے کے ساتھ پاکستان کے آزادی کے جشن منائیں گے اور اس  میں ہماری بقا ہے۔
خبر کا کوڈ : 744392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش