QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، سراج الحق

13 Aug 2018 18:47

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کیلئے نہیں بلکہ تمام معاملات پر ساتھ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کا ہو اور پاناما پیپرز میں شامل 4 سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے، اسمبلیوں میں موجود ہمارے ساتھی ملک و قوم کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کاش مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے، جماعت اسلامی اپنی وکٹ پر کھیلے گی اور ہم مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کیلئے نہیں بلکہ تمام معاملات پر ساتھ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کا ہو اور پاناما پیپرز میں شامل 4 سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے، اسمبلیوں میں موجود ہمارے ساتھی ملک و قوم کیلئے موثر کردار ادا کریں گے، اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اگلا قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم اس طرح نہیں چل سکی جس طرح چلنی چاہیے تھی اور ریاستی اداروں نے امن قائم کرنے کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے، آج عوام کو ہسپتالوں میں علاج اور درسگاہوں میں تعلیم نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 744393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744393/پیپلز-پارٹی-اور-مسلم-لیگ-ن-کے-احتجاج-کا-حصہ-نہیں-بنیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org