QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا 14 اگست کو شجرکاری مہم کے طور پر منانے کا فیصلہ

13 Aug 2018 19:08

مراسلے کے مطابق ہر سکول میں جگہ کے پیش نظر 5 سے 10 پودے لگائے جائیں گے اور بچوں کو ان پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جائے گی جبکہ پودے بھی ان بچوں کے نام سے منسوب کیے جائیں گے، جو ان کی دیکھ بھال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 14 اگست کو شجرکاری مہم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں تمام سرکاری سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سکول پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر تمام سرکاری سکولوں، بورڈز، رائٹ/پائٹ کے اداروں میں شجرکاری مہم سے متعلق ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ سکولوں میں پودوں کی خریداری کیلئے پی ٹی سی سے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ مراسلے کے مطابق ہر سکول میں جگہ کے پیش نظر 5 سے 10 پودے لگائے جائیں گے اور بچوں کو ان پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جائے گی جبکہ پودے بھی ان بچوں کے نام سے منسوب کیے جائیں گے، جو ان کی دیکھ بھال کریں گے۔ محکمہ کے تمام افسران اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14 اگست کے موقع پر متعلقہ تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے تاکہ شجرکاری کا جائزہ لے سکیں، سکولوں میں لگائے جانے والے پودوں کی تصوریں بھی محکمہ تعلیم کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 744398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744398/محکمہ-تعلیم-خیبرپختونخوا-کا-14-اگست-کو-شجرکاری-مہم-کے-طور-پر-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org