0
Monday 13 Aug 2018 20:05

بلاول ہاؤس کراچی کی بیرونی دیوار گرائی جائے، نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل

بلاول ہاؤس کراچی کی بیرونی دیوار گرائی جائے، نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کراچی کی بیرونی دیوار گرا دی جائے، ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار سے عوام پریشان ہیں، بلاول ہاؤس جاؤں گا اور بلاول بھٹو زرداری سے گزارش کروں گا کہ یہ دیوار عوام کیلئے تکلیف کا باعث ہے، لہٰذا اسے گرا دیا جائے اگر بلاول بھٹو زرداری نے بات نہ مانی، تو قانونی راستہ اختیار کروں گا اور اس حوالے سے عدالت بھی جانا پڑا تو جاؤں گا۔ نامزد گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج وفاق میں حکومت کی شمولیت کی دعوت دی ہے، جبکہ متحدہ سے کراچی پیکج پر بھی گفتگو ہوئی اور ایک دوسرے کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، ہم نے ایم کیو ایم سے اتحاد اسی لئے کیا ہے، تاکہ کراچی کو ترقی ملے، کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ بھی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی متحدہ سے بات چیت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 744405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش