0
Monday 13 Aug 2018 20:33

کوئی عاقل انسان امریکی فارمولے کے تحت مذاکرات نہیں کرتا، آیت اللہ خامنہ ای

کوئی عاقل انسان امریکی فارمولے کے تحت مذاکرات نہیں کرتا، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بروز سوموار ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں سے عوام کی بڑی تعداد سپریم لیڈر سے ملاقات کیلئے تہران آئی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی تقریر کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات، امریکہ کی معاشی پابندیاں اور مختلف اہم موضوعات پر بات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ معاشی مشکلات اور ان کا حل معلوم ہے، ملک میں کوئی بھی رکاوٹ (ڈیڈلاک) نہیں ہے۔ ملک کے تینوں مقتدر اداروں (مجریہ، عدلیہ اور مقننہ) کو چاہیئے کہ وہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے اور ماہرین کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کریں۔
 
رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہم اپنے محکم استدلال، گذشتہ تجربہ اور بہت زیادہ نقصان کی وجہ سے دھوکہ باز اور جابر حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ عوام اور مسئولین کے اتحاد کے ساتھ اس مرحلے کو بھی طے کر لیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں موجود مہنگائی اور لوگوں کی روزمرہ مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر معاشی ماہرین اور بڑی تعداد میں مسئولین اس بات سے متفق ہیں کہ عوام کی موجودہ مشکلات کی اصلی وجہ پابندیاں نہیں ہیں بلکہ یہ داخلی اسباب کی پیداور ہیں اور اسکی اہم وجہ مدیریت (ایڈمنسٹریشن) کا صحیح نہ ہونا اور مجریہ کا صحیح عمل نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہے لیکن موجود اکثر مشکلات اپنے کاموں کا نتیجہ ہیں اور اگر کام بہتر انداز میں ہو، تدبیر کے ساتھ، صحیح وقت پر اور مضبوط انداز میں ہو تو ان پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا، انکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 744410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش