QR CodeQR Code

پی ٹی آئی قیادت عمران اسماعیل کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے، مولا بخش چانڈیو

13 Aug 2018 20:50

عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں ہے اور دیگر جماعتوں کے خلاف بغض ظاہر کرنا شروع کردیا ہے، بلاول ہاؤس ایک گھر نہیں کروڑوں لوگوں کی محبت کا مرکز ہے، نامزد گورنر شوق پورا کرکے دیکھ لیں، انہیں اپنے وزن کا معلوم ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قیادت سے عمران اسماعیل کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں ہے اور دیگر جماعتوں کے خلاف بغض ظاہر کرنا شروع کردیا ہے، بلاول ہاؤس ایک گھر نہیں کروڑوں لوگوں کی محبت کا مرکز ہے، نامزد گورنر شوق پورا کرکے دیکھ لیں، انہیں اپنے وزن کا معلوم ہوجائے گا، ایسے بیانات سہاروں پر بننے والی حکومت کو فائدہ نہیں نقصان دینگے، تحریک انصاف کی قیادت نامزد گورنر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پورے صوبے کا ہوتا ہے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، عمران اسماعیل کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہیئے۔ واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بلاول ہاؤس کی غیر قانونی دیواریں گرا دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 744416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744416/پی-ٹی-آئی-قیادت-عمران-اسماعیل-کے-غیر-ذمہ-دارانہ-بیان-کا-نوٹس-لے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org