0
Monday 13 Aug 2018 21:04

ضیاء الحق کے دور میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین لیا گیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ضیاء الحق کے دور میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین لیا گیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پاکستان کو یوم شکرانہ کے طور پر منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 71 واں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جس دن اللہ تعالی نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسا ملک عطا کیا جس میں وہ اپنے دین اور مذہب کے مطابق اپنی عبادات کرسکتے تھے، جس میں خود وہ اپنے فیصلے کر سکتے تھے، یہ وہ دن ہے جس سے مسلمانوں کو متعصب ہندووں کے تسلط سے نجات ملی، برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی عوامی جہدوجہد کے ذریعے اور ایک عظیم قیادت کے پرچم تلے اس ملک کو حاصل کیا تاکہ ہم اپنے دین اور تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں، پاکستان کا پرچم اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان میں مسلمان بھی ہیں اور غیر مسلم بھی، پاکستان کا دستور سب کو حقوق دیتا ہے، ضیاء الحق کے دور میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہم سے چھین گیا، پھر یہاں پر نفرتوں اور تعصب کو فروغ دیا گیا، ہمارے ملک کے قومی مفادات پر سودے بازی ہوئی، ہم پر ایسے لوگ مسلط کردیئے گے جن کی تجارت باہر کے ملکوں میں ہے، جو کرپٹ لوگ تھے جن کا پیسہ ملک کے باہر بینکوں میں تھا، اس طرح کے لوگ ہم پر مسلط ہوگئے جو پاکستان کو بربادی کے طرف لے گئے، آج جب ہم چودہ اگست منا رہے ہیں، پاکستان میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے کو جا رہی ہے، اْمید ہے اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے، باہر کے ملکوں میں نہیں ہونگے، پاکستان میں امن اور ترقی آئے گی محبت ہوگی نفرتیں نہیں ہونگی، پاکستان دنیا کے باوقار ممالک میں شامل ہوگا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم نے چودہ اگست کو شکرانے کے طور پر انجام دینا ہے اور یہ وعدہ بھی کرنا ہے ہم نے اس ملک کو بہترین وطن بنانا ہے، ترقی یافتہ اور پیش رفت بنانا ہے، ایک باوقار قوم بنانا ہے، ہم چودہ اگست کو بھرپور طریقے سے جشن آزادی منائیں گے، وہ لوگ جو جشن آزادی منانے کے خلاف ہیں اور جشن آزادی کے خلاف بیان دے رہے ہیں اور قوم کو غلط راستے پر چلنا چاہتے ہیں، قوم کو چاہیئے ان کو پہچانیں، ہم اپنے وطن پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم ان مفاد پرست لوگوں کیساتھ نہیں ہیں، اس الیکشن میں جو ووٹ ڈالا گیا جس سے تکفیریوں اور لٹیروں کو شکست ہوئی، یہ اس بات کی دلیل ہے پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آنے کو ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک معاشی طور پر کمزرو ہے، مجھے امید ہے جو پاکستان سے باہر لوگ موجود ہیں کل جب نئی حکومت اعلان کیا جائے گا اور حکومت عوام کی طرف آئے گی، عوام کے آگے ہاتھ پھیلائے گی تو پاکستان کے اندر سے اور باہر بھی محب وطن افراد پاکستان کی مدد کے لئے دوڑیں گے اور انشاء اللہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلانے میں پاکستان کی حکومت کی مدد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 744419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش