0
Monday 13 Aug 2018 21:07

جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا، خالد نعیم لودھی

جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا، خالد نعیم لودھی
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔ نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔ خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔ خیال رہے کہ 2018ء کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

اس کے بعد امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ اور افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک پاکستان کی معاونت معطل رہے گی۔ دوسری جانب پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، لیکن امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد امریکی محکمہ ترجمان کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی اپنے ایک بیان میں امریکہ کو واضح پیغام دیا تھا کہ امریکا کے آلہ کار نہیں بن سکتے، ان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔


 
خبر کا کوڈ : 744423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش