QR CodeQR Code

عمران اسماعیل کی اوقات ہی نہیں کہ وہ بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کی بات کرے، عاجز دھامرہ

13 Aug 2018 21:17

نامزد گورنر سندھ کی جانب سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ لاکھوں جیالے شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے گھر کی حفاظت کریں گے، لگتا ہے کہ عمران اسماعیل کو گورنری کے ساتھ سندھ میں سیاسی انتشار پھیلانے کی نوکری بھی ملی ہے، اس طرح کی بھبھکیاں ن لیگ کے گورنر بھی دیتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بلاول ہاؤس سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے آدمی کو بڑا عہدہ ملنے پر وہ عمران اسماعیل جیسی باتیں کرتا ہے، عمران اسماعیل کی اوقات ہی نہیں کہ وہ بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کی بات کرے۔ عاجز دھامرہ نے کہا کہ لاکھوں جیالے شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے گھر کی حفاظت کریں گے، لگتا ہے کہ عمران اسماعیل کو گورنری کے ساتھ سندھ میں سیاسی انتشار پھیلانے کی نوکری بھی ملی ہے، اس طرح کی بھبھکیاں ن لیگ کے گورنر بھی دیتے تھے، تحریک انصاف والوں کو سیاسی بننے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا بلاول ہاؤس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کی صفائی کرنا جانتا ہے، عمران اسماعیل آپ کی دس گورنریاں بھی بلاول ہاؤس کی دیوار کو چھو نہیں سکتیں، ہوا میں تیر پھینکنے سے اچھا ہے کہ آپ گورنر ہاؤس جاکر وہاں پودوں کو پانی دیں۔


خبر کا کوڈ: 744426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744426/عمران-اسماعیل-کی-اوقات-ہی-نہیں-کہ-وہ-بلاول-ہاؤس-دیواریں-گرانے-بات-کرے-عاجز-دھامرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org