0
Monday 13 Aug 2018 21:30

مولانا فضل الرحمٰن کا 14 اگست نہ منانے کا فیصلہ ذاتی ہے، ہم یوم آزادی ضرور منائیں گے، سراج الحق

مولانا فضل الرحمٰن کا 14 اگست نہ منانے کا فیصلہ ذاتی ہے، ہم یوم آزادی ضرور منائیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کی اتحادی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا 14 اگست نہ منانے کا فیصلہ ذاتی ہے، ہم یہ دن ضرور منائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ ضرور ہیں مگر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کسی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے اور ہم اپنی پالسیوں کو لے کر چلیں گے۔ انہوں نے دونوں جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اگر نظام کو بہتر کرتے تو آج اپوزیشن کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ سراج الحق نے مولانا فضل الرحمٰن کے 14 اگست نہ منانے کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ ہم چودہ اگست منائیں گے، فضل الرحمٰن چودہ اگست نہ منائیں یہ ان کا اپنا فعل ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم 14 اگست کو یوم آزادی کے بجائے یوم جدوجہد منائیں گے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے جو نیک نامی امن قائم کر کے کمائی وہ انتخابات میں ختم کر دی اور الیکشن میں ریاستی ادارے کھل کر سامنے آئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کا امتحان اب شروع ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں عمران نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہییے کوئی قانون سے بالاتر نہیں جبکہ ملک میں اسلامی نظام نفاذ کرنے کے لئے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 744429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش