0
Tuesday 14 Aug 2018 00:22

دیامر میں سکولوں کو جلانے والے 27 نامزد شرپسندوں کو سکیورٹی حکام کے حوالے کیا جائے، ڈی سی دیامر کا جرگے سے مطالبہ

دیامر میں سکولوں کو جلانے والے 27 نامزد شرپسندوں کو سکیورٹی حکام کے حوالے کیا جائے، ڈی سی دیامر کا جرگے سے مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) دیدار ملک نے 12 رکنی جرگے سے اسکولوں پر حملہ کرنے والے مبینہ 27 ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔ چلاس میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جرگے کے ساتھ اجلاس ہوا، جہاں مقامی سیاسی رہنما ملک مسکین، جی بی کے وزیر ایکسائز اور ٹیکسیشن حیدر خان، وزیر جنگلات عمران وکیل اور دیگر معززین شامل تھے۔ ڈی سی دیامر دیدار ملک نے اجلاس کے دوران جرگے سے مطالبہ کیا کہ مشتبہ افراد کو 13 اگست کو شام 4 بجے آپریشن شروع ہونے سے قبل ہمارے حوالہ کیا جائے، جس کے بعد داریل اور تانگیر دونوں تحصیلوں میں آپریشن کیا جائیگا۔ جرگے نے ڈی سی اور سکیورٹی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ ان کے سہولتکاروں کو بھی حوالہ کرنے کی کوشش کریں گے اور حکام سے ڈیڈ لائن سے قبل علاقے میں کارروائی نہ کرنے کی بھی درخواست کی۔ یاد رہے کہ دو اگست کی رات کو ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک درجن سے زائد اسکولوں کو آگ لگا دی گئی تھی، جن میں سے اکثر سکول لڑکیوں کے تھے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حملہ آوروں نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ عمارت کو خالی کرنے کے بعد آگ لگائی تھی۔ رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ تفتیش کے دوران اہم شواہد سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق چند بیرونی عناصر اور مقامی سہولت کار ان واقعات میں شامل ہیں۔ تاہم کسی تنظیم کی جانب سے تاحال اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ واقعہ کے فوری بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد نے اجلاس میں فیصلے کئے تھے۔ تانگیر میں آپریشن کے دوران ایک گھر میں موجود ملزمان سے مقابلے ہوا تھا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں 5 اگست کو شہید پولیس اہلکار کے جنازے میں شرکت کے لئے جانے والے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، تاہم جج محفوظ رہے تھے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 744447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش