0
Tuesday 14 Aug 2018 02:17

یقین دلاتا ہوں کہ تمام اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، عمران خان

یقین دلاتا ہوں کہ تمام اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے جبکہ خود ایوان میں جاکر اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزارت عظمٰی کے امیدوار عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو مضبوط کرے گی کیوںکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، میں خود ایوان میں جاکر اپنی دستیابی دوں گا اور اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیئے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم انتخابی حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں۔ نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سازی میں تعاون پر اتحادیوں کا شکر گزار ہوں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 744465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش