0
Tuesday 14 Aug 2018 08:13

سی ایم ایچ مظفرآباد کے ملازمین کی پاکستان زندہ باد ریلی

سی ایم ایچ مظفرآباد کے ملازمین کی پاکستان زندہ باد ریلی
اسلام ٹائمز۔ سی ایم ایچ کے ملازمین نے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جس نے پورے شہر کا چکر لگایا، شرکائے ریلی نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم لگا رکھے تھے۔ ریلی کے آغاز سے پہلے یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ بریگیڈیئر حسن اقبال، ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل عابد حسین، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظور بٹ و دیگر نے کیک کاٹا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ بریگیڈیئر حسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ باقی رہنے کیلئے بنا ہے، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 744474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش