QR CodeQR Code

لاہور، یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامتی سے ہوا

14 Aug 2018 08:26

پاک فوج کے جوانوں نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کا عزم کیا۔ پاکسستانی قوم آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، ملک کے دیگر صوبوں کی طرح لاہور میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس سے قبل نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے دن کا آغاز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کا عزم کیا۔ پاکسستانی قوم آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، ملک کے دیگر صوبوں کی طرح لاہور میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس سے قبل نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ محفوظ شہید گریژن میں منعقدہ سلامی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور توپوں کی سلامی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی پیش کی، اس موقع جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دھرتی پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، یہ وہی پاکستان ہے جسے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اب اس کا دفاع کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 744475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744475/لاہور-یوم-ا-زادی-کا-ا-غاز-21-توپوں-کی-سلامتی-سے-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org