QR CodeQR Code

جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے، ممنون حسین

14 Aug 2018 10:34

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کےاجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہو سکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی، پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہو سکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل وطن سے محبت، تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سےمالا مال ہے۔ ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے مسائل درپیش رہے، پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کےاجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 744493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744493/جشن-آزادی-اور-عام-انتخابات-کے-درمیان-پیغام-پوشیدہ-ہے-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org