QR CodeQR Code

بی اے پی کے اتحادیوں کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، جام کمال

14 Aug 2018 11:04

بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے ایک دن قبل اراکین اسمبلی اپنے منصب کا حلف اٹھا رہے ہیں، جو اچھا ثابت ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ آج اراکین نے حلف اٹھایا، مرحلہ وار تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے متوقع وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ تحریک انصاف سے ہمارے رابطے قائم ہیں۔ الیکشن کے کھٹن مراحل سے گزر کر ایوان میں پہنچے ہیں۔ صوبے میں ایسی پالیسیاں ترتیب دینگے، جس سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں اور مرکز میں اراکین اسمبلی کا ایک ہی دن حلف لینا باعث مسرت ہے۔ ملک میں الیکشن کا انعقاد کھٹن عمل تھا، جو بخیر و عافیت مکمل ہوا۔ اس دوران ہمیں سانحات سے بھی گزرنا پڑا۔ صوبائی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی سے جمہوریت مکمل ہوئی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے عوام سے مینڈیٹ حاصل کرکے اکثریت کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں ابھر کر سامنے آئی ہے۔ پارٹی کی صوبے میں 24 اور وفاق میں پانچ نشستیں ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران ایسی پالیساں بنائیں جو عوام کے بہتر مفاد میں ہوں، جن سے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بناکر لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔ 14 اگست سے ایک دن قبل اراکین اسمبلی اپنے منصب کا حلف اٹھا رہی ہیں، جو اچھا ثابت ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ آج اراکین نے حلف اٹھایا، مرحلہ وار تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔ تحریک انصاف سے ہمارے رابطے قائم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744497/بی-اے-پی-کے-اتحادیوں-درمیان-کسی-قسم-کا-اختلاف-نہیں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org