QR CodeQR Code

14اگست، پشاور کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ جات کا عملہ الرٹ

14 Aug 2018 11:17

پشاور میں ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ایمرجنسی میں ادویات اور دیگر سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں 14 اگست کے موقع پر حادثات رونما ہونے کے پیش نظر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ ایمرجنسی میں مریضوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے۔ جشن آزادی کے موقع پر بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور تیز رفتاری اور ون وہیلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہیں، جس کے باعث حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پشاور کے تمام تدریسی ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ان ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ایمرجنسی میں ادویات اور دیگر سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744505/14اگست-پشاور-کے-ہسپتالوں-ایمرجنسی-شعبہ-جات-کا-عملہ-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org