0
Tuesday 14 Aug 2018 11:22

52 جیپوں پرمشتمل آزادی ریلی پشاور سے مانسہرہ روانہ

52 جیپوں پرمشتمل آزادی ریلی پشاور سے مانسہرہ روانہ
اسلام ٹائمز۔ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام آزادی ریلی پشاور سے براستہ موٹر وے مانسہرہ روانہ ہوگئی۔ آزادی ریلی میں 52 جیپیں اور 20 موٹرسائیکل شامل ہیں، موٹر بائیکلیں حسن ابدال سے ریلی میں شامل ہونگی۔ اراکین صوبائی اسمبلی، ٹورازم کارپوریشن کے منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر محمد علی سید، فرنٹیئر فوربائی فور کلب کے بانی بابر خان اور دیگر ریلی کو رخصت کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے شہرام خان ترکئی اور عاطف خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پرامن صوبہ ہے، پاکستان بھر اور دنیا سے لوگ یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کیلئے آئے، صوبہ سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔ نئے پاکستان میں ہم سیاحت، کھیل اور یوتھ کو مزید بہتر کرینگے، ہماری کوشش ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں صوبہ میں سیاحت کو مزید اچھا کیا جائے تاکہ سیاح یہاں کا رخ کریں۔ آزادی ریلی مانسہرہ سے آج 14 اگست کو ہری پور کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی، جہاں آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 744507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش