0
Tuesday 14 Aug 2018 18:48

ملتان، ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام ''استحکام پاکستان کارواں''بچوں اور بڑوں کی شرکت

ملتان، ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ ملی مسلم لیگ کی اپیل پر 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں استحکام پاکستان اور تکمیل پاکستان کارواں، جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ملتان میں ملی مسلم لیگ کی جانب سے چوک کچہری سے استحکام پاکستان کارواں کا آغاز ہوا جو گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوا، جہاں پر اختتامی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں طلباء، وکلاء، تاجر اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کارواں کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ کارواں کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے لگائے، ریلی کی قیادت ملی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے کنوینئر ابو معاذ عمران نے کی، جلسہ عام سے ملی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے کنوینئر ابو معاذ عمران ، جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد، ملی مسلم لیگ ملتان کے قائم مقام کنوینئیر محمد طارق، مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد و دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطابات کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کا دن اس جدوجہد سے تجدید عہد و وفا کا دن ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ دوقومی نظریہ پاکستان کی بنیادی اساس ہے، پاکستان اسلام کے لئے بنا تھا اس میں اسلام نافذ ہوگا، پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے، ہم ملک کا نظریاتی، جغرافیائی اور دفاعی تحفظ کریں گے، کشمیرتکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس کو حاصل کر کے پاکستان کو مکمل کیا جائے، جب تک شہہ رگ جسم سے نہیں جڑے گی، انڈیا سازشیں کرتا رہے گا، اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ملی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے کنوینئرابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ یہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقصد کو سمجھنا ہوگا، نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان ہے، دشمن قوتیں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں، کشمیرتکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کوحاصل کر کے پاکستان کو مکمل کیا جائے، کشمیر میں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 744570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش