QR CodeQR Code

بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے والوں کی پگڑیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی، سعید غنی

14 Aug 2018 17:02

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما گورنر کے بجائے شہنشاہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، تحریکِ انصاف کی جانب سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی کا یہی طرزِ عمل جاری رہا تو وفاقی اکائیوں میں خلیج پیدا ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اسماعیل گورنر بننے جا رہے ہیں، گورنر جنرل نہیں، بلاول ہاؤس کے اطراف دیواریں عدالتی حکم پر تعمیر کی گئیں۔ عمران اسماعیل کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما سیخ پا ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما گورنر کے بجائے شہنشاہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، تحریکِ انصاف کی جانب سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں، دیواریں گرانے والوں کی پگڑیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا یہی طرزِ عمل جاری رہا تو وفاقی اکائیوں میں خلیج پیدا ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 744580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744580/بلاول-ہاؤس-کی-دیواریں-گرانے-والوں-پگڑیاں-بھی-محفوظ-نہیں-رہیں-گی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org