QR CodeQR Code

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار قائد میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر برہم

14 Aug 2018 17:06

نامزد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پی پی اراکین مزار قائد میں پروٹوکول کے ساتھ موجود تھے۔ اس صورتحال پر عمران اسماعیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اپنے پروٹوکول کو تبدیل کرے، چالیس گاڑیاں لاکر روڈ بند نہیں کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دیتے رہے، تاہم نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنماوں کو مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے مزار میں داخلے سے روک دیا گیا۔ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فروس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما دروازے پر کھڑے رہے۔ نامزد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پی پی اراکین مزار قائد میں پروٹوکول کے ساتھ موجود تھے۔ اس صورتحال پر عمران اسماعیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اپنے پروٹوکول کو تبدیل کرے، چالیس گاڑیاں لاکر روڈ بند نہیں کرنا چاہیئے۔ جناح کیپ پہن کر آنے والے عمران اسماعیل اور دیگر رہنما داخلے کی اجازت نہ ملنے پر مزار کے گیٹ سے ہی فاتحہ پڑھ کر واپس روانہ ہوگئے۔
 


خبر کا کوڈ: 744584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744584/نامزد-گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-مزار-قائد-میں-داخلے-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org