QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے، مراد علی شاہ

14 Aug 2018 17:10

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً سندھ کی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دے کر ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک خصوصاً سندھ کی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دے کر ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایماندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ 2 سال کے دوران کراچی کی روشنیاں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا، جب کہ مسلم لیگ (ن) نے 25 ارب تو درکنار 25 روپے بھی خرچ نہیں کئے۔


خبر کا کوڈ: 744587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744587/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-قیادت-میں-ایماندار-صوبائی-کابینہ-تشکیل-دیں-گے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org