0
Tuesday 14 Aug 2018 17:26

قرآن وسنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، اعجاز ہاشمی

قرآن وسنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے، جمہوری اور سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، انتخابات میں دھاندلی نے جمہوری عمل پر سولات اٹھا دیئے ہیں، الیکشن کمشن کو دھاندلی کے الزامات کا جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی نظام کے نفاذ کے مطالبے کا مطلب اقلیتوں سے نفرت نہیں، دین محمدی انسانیت کا احترام سکھاتا ہے مگر افسوس یہاں سرمایہ دارانہ نظام نے یہودی مفادات کا تحفظ کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کا راستہ روکنے کی کوششیں کی گئیں، اسی لئے عوام حقیقی آزادی کے ثمرات سے مستفید نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا، مگر آنیوالے حکمرانوں نے اس کے قیام کے مقاصد کو بھلا دیا، ہندووں کا متعصبانہ رویہ، قیام پاکستان کا باعث بنا، قوم کو دو قومی نظریہ بتانے کی ضرورت ہے، تاکہ نئی نسل جان سکے کہ برصغیر میں ہندووں نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا تھا، جو اکثریت کے بل بوتے پر خود کو اعلیٰ نسل سمجھتے اور باقی مذاہب کے پیروکاروں، خصوصاً مسلمانوں سے نفرت کرتے تھے، نفرت کی انتہا یہ تھی کہ ٹرینوں میں پانی بھی ہندو اور مسلمانوں کے لئے علیحدہ تھا، قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی ایسی شمع روشن کی کہ 1940ء کی قرارداد پاکستان کے بعد صرف 7 سال کی محنت سے علیحدہ وطن حاصل کر لیا گیا، جو کہ آج ایٹمی قوت اور عالم اسلام کا فخر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردی، فرقہ واریت، کفر اور شرک کے فتووں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ قائداعظم کی قیادت میں سب متحد تھے، مگر آج سیاسی، مذہبی جماعتوں میں نااتفاقی کے باعث حالات خراب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش