QR CodeQR Code

یوم آزادی ہماری نئی شناخت کا دن ہے، نگران وزیراعلٰی پنجاب

14 Aug 2018 18:04

حضوری باغ میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کو ثمر ہے، اس کشتی کو ساحل بامراد تک پہنچانا نسل نوء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اپنی ملت کا مستقبل ہوتے ہیں، نوجوانوں کو چاہیئے کہ ایسے علوم پر توجہ دیں جن سے مستقبل میں وطن عزیز کو فائدہ پہنچ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام حضوری باغ بالمقابل بادشاہی مسجد منعقد ہوئی جس میں وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر وزراء، میئر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلٰی نے شاہی قلعہ کے مرکزی ’’عالمگیری دروازے‘‘ پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے حضوری باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن ہماری زندگی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے، آج کے دن نے ہمیں نئی شناخت دی، ہمیں یہ دن جوش و جذبے سے منانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کو ثمر ہے، اس کشتی کو ساحل بامراد تک پہنچانا نسل نوء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اپنی ملت کا مستقبل ہوتے ہیں، نوجوانوں کو چاہیئے کہ ایسے علوم پر توجہ دیں جن سے مستقبل میں وطن عزیز کو فائدہ پہنچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 744600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744600/یوم-ا-زادی-ہماری-نئی-شناخت-کا-دن-ہے-نگران-وزیراعل-ی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org