0
Tuesday 14 Aug 2018 18:25

پاراچنار میں پاک فوج کے زیر نگرانی جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا

پاراچنار میں پاک فوج کے زیر نگرانی جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں فورسز مقامی انتظامیہ قبائلی عمائدین اور سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور سکولوں میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں ایدھی پارک پاراچنار سے گورنر کاٹیج تک جشن آزادی واک میں فورسز اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ گورنر کاٹیج میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر اختر علیم ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر نے کیک کاٹا اور مختلف تقریبات میں شرکت کی آرمی پبلک سکول، گورنر ماڈل سکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں بھی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ٹریڈ یونین کی جانب سے پاراچنار شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 744606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش