QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی شہری پر تھپڑوں کی بارش

14 Aug 2018 22:49

عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے پر غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے شہری کی پٹائی کر دی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور ایک شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دیتے ہیں۔ شہری پر تشدد کے بعد نو منتخب ایم پی اے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔ بعد ازاں عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گاڑی والا مجھے گالیاں دے رہا تھا، میں نے اسے مارا نہیں صرف دھکا دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے پر غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔ عمران علی شاہ نارتھ ناظم آباد سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 129 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744646/تحریک-انصاف-کے-رکن-سندھ-اسمبلی-کی-شہری-پر-تھپڑوں-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org