0
Tuesday 14 Aug 2018 23:16

کراچی، شہری پر تشدد کرنیوالے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کیخلاف پولیس تحقیقات کا حکم

کراچی، شہری پر تشدد کرنیوالے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کیخلاف پولیس تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کیے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر عامر فاروقی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر عامر فاروقی نے تحقیقات کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 129 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونیوالے عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بعد ازاں عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں، دراصل وہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا، گاڑی والا مجھے گالیاں دے رہا تھا، جبکہ میں نے مارا نہیں، اسے دھکا دیا۔
خبر کا کوڈ : 744651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش