QR CodeQR Code

ایرانی وزیر دفاع کی خصوصی شرکت

فاتح مبین نامی جدید بیلسٹک میزائل کی تقریب رونمائی

14 Aug 2018 23:40

فاتح مبین ایرانی گائیڈڈ بیلسٹک میزائل ہے جو فاتح 110 کا نیا ماڈل ہے جس میں سرچنگ اور اپنے ٹارگٹ کو انتہائی نزدیک سے تباہ کرنے کا جدید سسٹم لگایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فاتح مبین میزائل ملک کے اندر بنائے جانے والے میزائلوں میں سے ہے جو دن اور رات میں کسی بھی وقت ہر قسم کے موسم کے دوران دشمن کی الیکٹرانیک وار کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یہ میزائل سوفیصد ایران کے اندر بنایا گیا ہے جو دفاعی پیداوار کے اداروں سے منسلک انجینئرز اور دیگر ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس میزائل کی تیاری کے تمام مراحل ملک کے اندر انجام پائے ہیں جبکہ میزائل سے متعلقہ انفراسٹرکچر اور اس کے ٹیسٹ سے متعلق تمام مراحل بھی ملکی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔
 
میزائل کی تقریب رونمائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی اور دوسرے اعلی فوجی حکام شریک ہوئے۔ وزیر دفاع نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی ملت کے عظیم فرزند خدا کی جانب سے عطا کردہ اس عظیم نعمت پر شکرگذار بھی ہیں اور اپنے جہادی اور قوم کی خدمت کے ارادے کے ساتھ امام خمینی علیہ الرحمہ اور رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں سرگرم عمل ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسلامی ایران کے یہ بیٹے ملک کی تمام دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور اسلامی نظام کے سامنے موجود تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ ایران کا میزائل سسٹم ملک کے دفاع اور درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے اور ہم انشاء اللہ اپنی دفاعی صلاحتیوں کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدام انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 744652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744652/فاتح-مبین-نامی-جدید-بیلسٹک-میزائل-کی-تقریب-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org