QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان

15 Aug 2018 00:01

ٹی ایل پی اپنے نظریات کے مطابق ہم آہنگ ارکان اسمبلی کے گروپس کے ایشوز کے حوالے سے اپنے منشور اور عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون پر آئندہ ورکنگ ریلشن شپ پر غور کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان سندھ کے نو منتخب اراکین اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی قیادت نے سندھ اسمبلی اپنے تین ارکان اسمبلی کیلئے بلدیہ ٹاﺅن حلقہ 115 سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے، جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر ثروت فاطمہ منتخب ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی اپنے نظریات کے مطابق ہم آہنگ ارکان اسمبلی کے گروپس کے ایشوز کے حوالے سے اپنے منشور اور عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون پر آئندہ ورکنگ ریلشن شپ پر غور کریگی۔


خبر کا کوڈ: 744656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744656/تحریک-لبیک-کا-اسپیکر-ڈپٹی-سندھ-اسمبلی-کے-الیکشن-سے-لاتعلقی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org