0
Wednesday 15 Aug 2018 00:27
سیکرٹری جنرل تقریب مذاہب اسلامی

سعودی عرب کا امریکی پرچم کے سائے میں آ جانا ان کی سب بے بڑی غلطی ہے، آیت اللہ محسن اراکی

سعودی عرب کا امریکی پرچم کے سائے میں آ جانا ان کی سب بے بڑی غلطی ہے، آیت اللہ محسن اراکی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے شہر سنندج میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ آیت اللہ اراکی نے سعودی عرب کی یمن کے عوام کے خلاف فوجی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں اسلامی مذاہب آپس میں نزدیک آرہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں شمالی اور جنوبی یمن کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب ہو رہے ہیں۔ یمن میں مذاہب کو نزدیک لانے کیلئے انجام پانے والے کاموں کی وجہ سے اب دوریاں ختم ہو رہی ہیں۔
 
آیت اللہ اراکی نے سعودی عرب کی امریکی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ وہ امریکہ کے پیچھے چل پڑا ہے اور امریکی سیاست کی خاطر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی کی کوششیں کر رہا ہے اور اگر یہ اختلافات بہت زیادہ ہو گئے اور معاشرے میں تفرقہ انگیزی شروع ہو گئی تو یہ خود سعودی عرب کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کے سفیر سے کہا تھا کہ اگر آپ تفرقہ انگیزی کے بجائے وحدت کی طرف پلٹ آئیں تو اس طرح سے آپ اپنے ملک کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کے ہاتھوں سے بھی نکل آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 744658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش