0
Wednesday 15 Aug 2018 01:35

علامہ ناصر عباس جعفری سے پی ٹی آئی کے اسد عمر، غلام بی بی بھروانہ اور سید فیض الحسن چوہان کی ملاقات

علامہ ناصر عباس جعفری سے پی ٹی آئی کے اسد عمر، غلام بی بی بھروانہ اور سید فیض الحسن چوہان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے یوم آزادی کے دن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسد عمر، پی ٹی آئی کے جھنگ سے ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، گجرات سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ممبر پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم سید محسن شہریار، مرکزی رہنما نثار فیضی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی بھی موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو یوم آزادی کی مبارکباد دی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ملکی تعمیر ترقی و استحکام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

علامہ ناصر عباس نے کہ نامزد وزیر خزانہ اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی، ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لئے تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کرنے کا وقت آگیا ہے، حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع ہونے سے بچائیں، انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ایم ڈبلیو ایم کھڑی ہے، ملکی ترقی و استحکام کے لئے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انشاءاللہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی امور میں مجلس وحدت مسلمین سے مشاورت جاری رکھیں گے، ایم ڈبلیو ایم کی تعمیری سوچ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مفید مشوروں پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ بعد ازا آں نامزد وزیر خزانہ و دیگر اراکین قومی اسمبلی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سرسبز پاکستان مہم کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔
 
خبر کا کوڈ : 744670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش