0
Wednesday 15 Aug 2018 07:51

نئی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا

نئی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب، اسپیکر کے عہدے پر پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور اپوزیشن اتحاد کے سید خورشید شاہ میں مقابلہ ہو گا۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے قاسم سوری اور مولانا اسعد محمود میں جوڑ پڑے گا۔ جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ عددی اعتبار سے تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ خفیہ رائے شماری میں اپنے اراکین کو منحرف ہونے سے بچانا بڑا چیلنج ہو گا۔ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جی ڈی اے، ق لیگ، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 151 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی 7، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5، بی این پی مینگل کی 4، جی ڈی اے کی 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔ 4 میں سے 2 آزاد ارکان نے بھی تحریک انصاف کو حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ یوں تحریک انصاف کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔

دوسری جانب سید خورشید شاہ اور مولانا اسعد محمود کو مسلم لیگ ن کے 81، پیپلزپارٹی کے 53، ایم ایم اے کے 15 اور اے این پی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے۔ اس طرح اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کو 150 کے قریب ووٹ مل سکتے ہیں۔ ووٹوں میں سے اکثریت حاصل کرنے والا رکن اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو جائے گا۔ اسپیکر ایاز صادق نومنتخب اسپیکر سے حلف لیں گے۔ نیا اسپیکر اپنی نشست سنبھالنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائے گا۔
خبر کا کوڈ : 744677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش