QR CodeQR Code

کشمیری اپنے تحفظ کیلئے پاک فوج کی جانب دیکھتے ہیں، سردار عتیق

15 Aug 2018 07:57

جشن آزادی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑنے ہونے کا دعویٰ کرنے والے پارلیمنٹ میں حلف لے رہے تھے اور انکا لیڈر مجرموں کی طرح عدالت میں پیش ہو رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان، کرپشن اور دہشت گردی کے راستے میں پاک فوج بڑی رکاوٹ ہے، کشمیری عوام اپنے تحفظ کیلئے پاک فوج کی جانب دیکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کا یوم آزادی نہ منانے کا اعلان اور میاں شہباز شریف کی حمایت باعث افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یہاں جشن آزادی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑنے ہونے کا دعویٰ کرنے والے پارلیمنٹ میں حلف لے رہے تھے اور انکا لیڈر مجرموں کی طرح عدالت میں پیش ہو رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 744678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744678/کشمیری-اپنے-تحفظ-کیلئے-پاک-فوج-کی-جانب-دیکھتے-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org