0
Wednesday 15 Aug 2018 08:45

عدالت العالیہ آزادکشمیر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی

عدالت العالیہ آزادکشمیر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 71ویں یوم آزادی پر عدالت العالیہ آزاد کشمیر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی، چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس چوہدری منیر اور جسٹس رضا علی خان بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کردہ کیک چیف جسٹس عدالت العالیہ نے اپنے دست مبارک سے کاٹا، عدالت العالیہ کی عمارت کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 744680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش