0
Wednesday 15 Aug 2018 09:04

مظفرآباد، جشن آزادی کی تقریب، اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

مظفرآباد، جشن آزادی کی تقریب، اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر یہاں ایوان صدر آزادکشمیر میں پروقار تقریب ہوئی، جس سے صدر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سردار عتیق، رشید ترابی، ڈپٹی سپیکر فاروق طاہر، وزراء، ممبران اسمبلی، چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹری صاحبان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں صبح 8:55 پر سائرن بجایا گیا اور صدر نے پاکستانی پرچم لہرایا، پھر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدر اور وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے جبکہ جامعہ کشمیر اور ویمن یونیورسٹی باغ کے طلبہ نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں۔
خبر کا کوڈ : 744687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش