QR CodeQR Code

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کیلئے ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز

15 Aug 2018 10:12

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 2 افسران کو ستارہ بسالت سے اور 59 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 2 افسران کو ستارہ بسالت سے اور 59 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا۔ 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا جن میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا نام بھی شامل ہے۔ 77 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 106 افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، جبکہ 34 افسران و جوانوں کےلیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید شامل ہیں۔ ملٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوان شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 744699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744699/ڈی-جی-آئی-ایس-پی-آر-میجر-جنرل-آصف-غفور-کیلئے-ہلال-امتیاز-ملٹری-کا-اعزاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org