QR CodeQR Code

سیکٹر کمانڈر کوئٹہ بریگیڈئیر تصور ستار کی سراج رئیسانی کی قبر پر حاضری

15 Aug 2018 10:33

اس موقع پر بریگیڈئیر تصور ستار نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی مناسبت سے سیکٹر کمانڈر کوئٹہ تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہید سراج رئیسانی کی قبر پر حاضری دی۔ سیکٹر کمانڈر کوئٹہ نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔ تقریب میں قبائلی عمائدین، عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریگیڈئیر تصور ستار نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744701/سیکٹر-کمانڈر-کوئٹہ-بریگیڈئیر-تصور-ستار-کی-سراج-رئیسانی-قبر-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org