0
Wednesday 15 Aug 2018 18:06

مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں میں رہتی ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں میں رہتی ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بہت سیاسی اتار چڑھاﺅ دیکھا ہے، ہم ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کر یں گے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں، ن لیگ اور اتحادیوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا، آج ہم حلف لے کر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور ہم ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا یہ کیسا اتحاد ہے، میں وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو عمران خان نے ق لیگ کیلئے استعمال کئے، مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کریں گے، مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں رہتی ہے۔ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص ارکان کو جہاز میں بٹھا کر گھومتا پھرتا تھا، میں نے دس سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں، عزت کام سے ملتی ہے اور عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، عہدہ، منصب یا کرسی سے عزت نہیں ملتی، نواز شریف نے بیٹی کیساتھ جیل جانا قبول کیا، لیکن سمجھوتہ نہیں کیا، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش