QR CodeQR Code

راہ حق پارٹی کا پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

15 Aug 2018 10:48

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے عوام کو بہت سی توقعات ہیں، اسمبلی میں پی ٹی آئی کیساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے۔ معاویہ اعظم طارق نے مزید کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، کیوںکہ ماضی میں عوامی مسائل پر کم ہی توجہ دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا نئے پاکستان میں پہلا اجلاس شروع ہوا اس موقع پر آزاد ارکان اسمبلی نے اپنی سیاسی وابستگی کا بھی اظہار کیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ جو اس نئے نام "راہ حق پارٹی" کے طور پر سیاسی میدان میں فعال ہے، کے واحد رکن مولانا معاویہ اعظم نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے عوام کو بہت کی توقعات ہیں، اسمبلی میں پی ٹی آئی کیساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے۔ معاویہ اعظم طارق نے مزید کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، کیوںکہ ماضی میں عوامی مسائل پر کم ہی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 744705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744705/راہ-حق-پارٹی-کا-پنجاب-اسمبلی-میں-تحریک-انصاف-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org