0
Wednesday 15 Aug 2018 11:50

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ الیکشن 2018 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوا جس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہوئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت  359 ارکان پر مشتمل ہے، اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 12 نشستیں خالی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 176 ممبران نے حلف اٹھایا۔ تحریک انصاف کے 139 جنرل، 33 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 162 ارکان نے حلف اٹھایا، ن لیگ کے 128 جنرل، 30 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان ہیں۔ مسلم لیگ ق کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، راہ حق پارٹی کا ایک اور 3 آزاد ارکان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن مرزا جاوید کے آمد پر پی ٹی آئی کے ارکان نے چور آیا چور آیا کا نعرہ لگایا جس کے جواب میں لیگی ارکان نے شیر شیر کے نعرے لگائے۔ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 744721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش