0
Wednesday 15 Aug 2018 11:56

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ نہیں چل سکتا، فواد چوہدری

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ نہیں چل سکتا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوا دیں، جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں، ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ نہیں چل سکتا۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا، اس لیے جناح صاحب کی روایت کی پاسداری کی جائے گی۔ واضح رہےکہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنارہی ہے اور تحریک انصاف کی طرف سے نامزد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 744723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش